حکومت مخالف جماعتوں کی پیشیاں انتقام نہیں تو اور کیا ہے، راجہ پرویز اشرف

ْایک طرف حکومت کہتی ہے نیب آزاد ہے دوسری طرف کہتے ہیں الٹا لٹکا دیں گے ، میڈیا سے گفتگو

منگل 16 اپریل 2019 13:06

حکومت مخالف جماعتوں کی پیشیاں انتقام نہیں تو اور کیا ہے، راجہ پرویز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2019ء) سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے کہاہے کہ حکومت مخالف جماعتوں کی پیشیاں انتقام نہیں تو اور کیا ہے،ایک طرف حکومت کہتی ہے نیب آزاد ہے دوسری طرف کہتے ہیں الٹا لٹکا دیں گے ۔ منگل کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہاکہ ہم نے ہمیشہ عدالتوں احترام کیا ہے ۔

انہوںنے کہاکہ حکومت مخالف جماعتوں کی پیشیاں انتقام نہیں تو اور کیا ہے۔صحافی نے سوال کیاکہ ملک کے پانچ وزرائے اعظم نیب کورٹوں کو بھگت رہے ہیں، کیا سسٹم میں خرابی ہی کیا اچھی بات ہے کہ سارے وزرائے اعظم کورٹوں کے چکر لگائیں۔ انہوںنے کہاکہ ایسا لگتا ہے کہ ایک بھی اچھا وزیراعظم نہیں آیا، اللہ رحم کرے ۔ انہوںنے کہاکہ شہید ذوالفقار بھٹو محترمہ بینظیر اور آصف زرداری تک سب نے عدالتوں کا سامنا کیا۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ایک طرف حکومت کہتی ہے نیب آزاد ہے دوسری طرف کہتے ہیں الٹا لٹکا دیں گے ۔ انہوںنے کہاکہ ان دو باتوں میں سے کس پر اعتبار کیا جائے ،کیا یہ سب کچھ وزیر اعظم کی ایما ن ہورہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ایک سیاسی ورکر کے طور پر میں سمجھتا ہوں کہ یہ سب ڈرامہ عوام کی توجہ ہٹانے کے ساتھ کیا جارہا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ جتنے وعدے انتخابات میں کیئے تھے ان سب کی نفی ہوگئی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ یوں لگتا ہے کہ ہر چیز بچوں کے ہاتھ میں ہے۔