حمزہ شہباز نے نیب کی جانب سے گھر پر چھاپے مارنے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

منگل 16 اپریل 2019 14:16

حمزہ شہباز نے نیب کی جانب سے گھر پر چھاپے مارنے کا اقدام ہائیکورٹ میں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اپریل2019ء) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز نے نیب کی جانب سے گھر پر چھاپے مارنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔

(جاری ہے)

حمزہ شہباز نے ایڈووکیٹ اعظم نذیر تارڑ اور امجد پرویز کی وساطت سے درخواست دائر کی جس میں کہا گیا ہے کہ نیب نے چھاپے مار کر گھر پر موجود خواتین کو ہراساں کیا۔حمزہ شہباز نے استدعا کی ہے کہ ڈی جی نیب شہزاد سلیم اور ڈپٹی ڈائریکٹر چوہدری اصغر کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی کی جائے ۔