’’گیم آف تھرونز‘ ‘کے آخری سیزن کی پہلی قسط کا ریکارڈ
’گیم آف تھرونز‘’ کا آخری سیزن 6 قسطوں پر مبنی ہوگا‘ ڈرامے کی پہلی قسط 50 منٹ پر مشتمل ہے
بدھ 17 اپریل 2019 12:52
(جاری ہے)
خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس‘ (اے پی) کے مطابق ’گیم آف تھرونز‘ کے آخری سیزن کی پہلی قسط کو دنیا بھر کے ایک کروڑ 74 لاکھ افراد نے دیکھا۔
یہ پہلا موقع تھا کہ ’گیم آف تھرونز’ کی کسی قسط کو اتنے افراد نے دیکھا ہو، اس سے قبل ڈرامے کے ساتویں سیزن کی آخری قسط کے پاس سب سے زیادہ افراد کے دیکھے جانے کا ریکارڈ تھا۔’گیم آف تھرونز’ کے ساتویں سیزن کی آخری قسط کو ایک کروڑ 69 لاکھ افراد نے دیکھا تھا جب کہ ساتویں سیزن کی پہلی قسط کو ایک کروڑ 61 لاکھ افراد نے دیکھا تھا۔رپورٹ کے مطابق ’گیم آف تھرونز’ کے ہر سیزن کو اوسطاً 3 کروڑ 80 لاکھ افراد دیکھتے ہیں، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ ڈرامے کے آخری سیزن کو اس سے دگنے افراد دیکھیں گے۔ڈرامے کو نشر کرنے والی آن لائن اسٹریمنگ کمپنی ’ایچ بی او‘ کے مطابق ’گیم آف تھرونز’ گزشتہ قسط کے مقابلے میں اس بار ڈرامے کو آن لائن دیکھنے والے افراد کی تعداد میں دگنا اضافہ ہوا۔ڈرامے کی کی کہانی امریکی فنٹیسی ناول ‘اے سانگ آف آئس اینڈ فائر’ سے لی گئی ہے، اس ڈرامے کو ایچ بی او کے لیے ڈیوڈ بینیوف اور ڈی بی ویزز نے بنایا۔ڈرامے میں امریکا اور برطانیہ سمیت دیگر ممالک کے اداکاروں نے کردار ادا کیے، جب کہ اس کی شوٹنگ بھی امریکا، یورپ،افریقہ اور مشرق وسطیٰ میں کی گئی۔اس ڈرامے کا آغاز 2011 میں ہوا تھا اور 2017 میں اس کا ساتواں سیزن جاری کیا گیا تھا۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
مریم نواز کو پولیس وردی میں دیکھ کر نور بخاری گرویدہ ہوگئیں، تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی، ابرار الحق کا انکشاف
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
-
اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی (کل)منائی جائے گی
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
-
وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے
-
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
-
سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
-
جنسی زیادتی کا جرم ، فلم پروڈیوسرہاروی وائنسٹین کی سزا منسوخ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.