قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے موسیماتی تبدیلی کو پرسوں بریفنگ دی جائے گی

بدھ 17 اپریل 2019 13:07

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے موسیماتی تبدیلی کو پرسوں بریفنگ دی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2019ء) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے موسیماتی تبدیلی کو پرسوں جمعہ کو پاکستان میں گلیشئرز کے پگھلنے اوراس صورتحال میںحکومتی اقدامات بارے بریفنگ دی جائے گی۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ نوٹس کے مطابق کمیٹی کا اجلاس سینیٹر منزہ حسن کی سربراہی میں وزرات موسیماتی تبدیلی، لوکل گورنمنٹ کمپلیکس اسلام آباد میں ہوگا۔کمیٹی کو اجلاس میں اس بارے میں آگاہ کیا جائے گا کہ سردیوں میں بھی گلیشئرز کے پگھلنے کی وجہ سے مقامی لوگوں اور ان کے ذریعہ معاش پر کیا اثرات مرتب ہوئے ہیں۔