Live Updates

پاکستانی کرکٹرز بھارت کیخلاف ہار کے خوف کو دل اور دماغ سے نکال کر کھیلیں : مشتاق احمد

این مورگن کا ورلڈ کپ کیلئے پاکستانی ٹیم کو فیورٹ قرار دینا پریشر میں لانے کی ایک کڑی ہو سکتی ہے :سابق ٹیسٹ کرکٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 17 اپریل 2019 16:45

پاکستانی کرکٹرز بھارت کیخلاف ہار کے خوف کو دل اور دماغ سے نکال کر کھیلیں ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17اپریل2019ء) سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد نے پاکستانی کھلاڑیوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ 16 جون کو بھارت کے خلاف میچ میں ہار کے خوف کو دل اور دماغ سے نکال کر کھیلیں۔ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے 48سالہ سابق لیگ سپنر مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم ورلڈکپ کی فیورٹ ٹیموں میں سے ایک ہے ، 1992ءکا ورلڈکپ بھی اسی فارمیٹ کے تحت کھیلا گیا تھا جو اس بار ہے ، 92 ءکے ورلڈکپ میں بھی کئی کھلاڑی نوجوان ہی تھے ، پاک بھارت میچ میں تجربے پر جذبہ حاوی ہو جاتا ہے اور جذبہ بہت ضروری ہوگا۔

مشتاق احمد نے کہا کہ ورلڈکپ میں انگلینڈ کے کپتان مورگن پاکستانی ٹیم کو فیورٹ قرار دے رہے ہیں، پاکستان ٹیم کو فیورٹ قرار دینا پریشر میں لانے کی بھی ایک کڑی ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انگلش کنڈیشنز پاکستانی کرکٹرز کے لیے سازگار ہیں، یقین ہے کہ سلیکشن کمیٹی ایک اچھا سکواڈ منتخب کرے گی۔عابد علی اور محمد رضوان کو ساتھ لے کر جانا ٹرمپ کارڈ ثابت ہوسکتا ہے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ عمران خان جس سٹرکچر کی بات کر رہے ہیں اس کو سمجھنے کی ضرورت ہے ، مثبت سوچ کے ساتھ اگر آگے بڑھیں گے تو چیزیں بہتر ہوں گی، ریجنز اور ڈومیسٹک کا سٹرکچر بہتر سے بہتر ہوتا چلا جائے گا۔                                                                                                                                     

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات