وٹس ایپ صارفین اب چیٹ کا سکرین شارٹ نہیں لے سکیں گے

نئی اپ ڈیٹ میں گروپس میں شمولیت کے حوالے سے بھی نئی پالیسی متعارف کروائی جا رہی ہے

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 18 اپریل 2019 00:14

وٹس ایپ صارفین اب چیٹ کا سکرین شارٹ نہیں لے سکیں گے
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17اپریل2019ء) وٹس ایپ نے اپنے بیٹاورژن میں ایک نئی اپ ڈیٹ متعارف کروا دی ہے جس کے بعداب وٹس ایپ صارفین چیٹ کا سکرین شاٹ نہیں لے سکیں گے۔ سکرین شاٹ بلاک کرنے کا یہ فیچر صرف فنگر پرنٹ تصدیق کے بعد فعال ہو سکے گا۔ وٹس ایپ نے اپنی آزمائشی ایپ میں نیا انٹر فیس متعارف کروایا ہے اور اس انٹر فیس کے ساتھ اس میں چیٹ کا سکرین شاٹ بلاک کرنے کا فیچر بھی شامل کیا گیا ہے۔

ابھی اس فیچر پر تجربات کیے جارہے ہیں اور جلد اسے اینڈرائیڈ استعمال کرنے والے صارفین کے لیے متعارف کروا دیا جائے گا۔ سکرین شاٹ لینے کی پابندی ایپ میں شروع سے موجود نہیں ہو گی بلکہ فون کا مالک فنگر پرنٹ اتھنٹیکیشن کے بعد اس فیچر کو استعمال کر سکے گا اور اس اتھنٹیکیشن کے بعد اس فون پر چیٹ کا سکرین شاٹ نہیں لیا جا سکے گا تاہم دوسری طرف موجود فون پر اگر فنگر پرنٹ اتھنٹیکیشن کے ذریعے سکرین شاٹ بلاک نہ کیا گیا ہو تو اس فون سے سکرین شاٹ لیا جاسکے گا ۔

(جاری ہے)

یہ فیچر صرف ینڈرائیڈ سسٹم استعمال کرنے والوں کے لیے ہو گا۔ فی الحال یہ فیچر بیتا ورژن میں متعارف کروایا گیا ہے لیکن جلد اسے اپ ڈیٹ کی صورت میں تمام صارفین تک پہنچا دیا جائے گا۔ بیٹا ورژن میں ایک اور فیچر بھی متعارف کروایا گیا ہے جو وٹس ایپ گروپس مین شمولیت کے حوالے سے ہے، اس فیچر کے بعد صارف خود طے کرے گا کہ کون شخص اسے دوسرے گروپ میں شامل کر سکتا ہے۔ یہ فیچر وٹس ایپ سیٹنگز میں پرائیویسی کے مینیو کے اندر گروپس کے آپشن کی صورت میں موجود ہو گا۔ وٹس ایپ انتظامیہ نے بتایا ہے کہ جب بھی آپ کو کوئی گروپ میں شامل کرے گا تو صارف کو ایک پیغام میں ملے گا اور 3دن کے اندر صارف اس گروپ مین شامل ہو سکے گا۔

متعلقہ عنوان :