تنقید نگار میری فلموں کے ساتھ ناانصافی کرتے ہیں، میلا جوویچ

جمعرات 18 اپریل 2019 12:33

تنقید نگار میری فلموں کے ساتھ ناانصافی کرتے ہیں، میلا جوویچ
لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) ہالی وڈ اداکارہ میلا جوویچ نے کہا ہے کہ جب بھی ان کی کوئی فلم ریلیز ہوتی ہے تو فلم کا ابتدائی ہفتہ ان کے لئے ہمیشہ دبائو کا شکار رہتا ہے اور فلم ’’ہیل بوائے‘‘ کے ساتھ بھی ایسا ہی ہوا ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے انسٹاگرام پر فلم ’’ہیل بوائے ‘‘ کے باکس آفس پر اچھا بزنس نہ کرنے اور تنقید نگاروں کے منفی ردعمل پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کچھ اچھا اور تفریح سے بھرپور دکھانے کے لئے سخت محنت کرنے کے ساتھ تنقید نگاروں کے منفی ردعمل کو بھی برداشت کرتے ہیں لیکن بعض اوقات تنقید نگار ان کی فلموں کے ساتھ ناانصافی کرتے ہیں لیکن ہمیں یہ چیز مدنظر رکھنی چاہیئے کہ یہ شوبز ہے۔

متعلقہ عنوان :