پی ٹی آئی کی تین خواتین کے خلاف نا اہلی کی درخواست پر ارکان کو نوٹس ، ایک ہفتے میں جواب طلب

جمعرات 18 اپریل 2019 13:27

پی ٹی آئی کی تین خواتین کے خلاف نا اہلی کی درخواست پر ارکان کو نوٹس ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) پاکستان تحریک انصاف کی تین خواتین ارکان اسمبلی پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تینوں ارکان ملائکہ بخاری ، تاشفین صدر اور کنول شوزب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ایک ہفتے میں جواب طلب کرلیا۔ جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامرفاروق نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

دوران سماعت وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ خواتین ارکان اسمبلی ملائکہ بخاری ، تاشفین صفدر اور کنول شوزب صادق اور امین نہیں، نااہل قرار دیا جائے۔ وکیل درخواست گزار نے کہاکہ کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ تک ملائکہ بخاری دوہری شہریت رکھتی تھیں۔وکیل نے کہاکہ تاشفین صفدر نے بھی دوہری شہریت کے حوالے سے معلومات چھپائی ہیں۔ وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت ممبران کو نااہل کیاجائے۔کیس کی سماعت ایک ہفتے کے لئے ملتوی کر دی گئی