صادق سنجرانی کی کوسٹل ہائی وے پر مسافروں کو قتل کرنے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت

دہشت گرد ملک کے امن و امان کو سبوتاژ کر کے اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے، بیان

جمعرات 18 اپریل 2019 13:27

صادق سنجرانی کی کوسٹل ہائی وے پر مسافروں کو قتل کرنے کے واقعہ کی شدید ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے کوئٹہ کے علاقہ اور ماڑہ کے کوسٹل ہائی وے پر مسافروں کو قتل کرنے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد ملک کے امن و امان کو سبوتاژ کر کے اپنے مذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہو سکتے۔ ایک بیان میں انہوں نے مسلح افراد کی بربریت کو بزدلانہ کارروائی اور شکست خوردہ ذہنیت قرار دیا۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ پرامن ماحول کو خراب کرنے کی ہرسازش کو ہر صورت ناکام بنایا جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ دہشت گردی کا ملک سے خاتمہ اولین ترجیح ہے۔انہوںنے کہاکہ دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔انہوںنے کہاکہ چیئرمین سینٹ محمدصادق سنجرانی نے 14 قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے شہدا ء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم مانڈوی والا ، سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹرسید شبلی فراز ،سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹرراجہ محمد ظفرالحق نے بھی مسافروں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے شہدا کیلئے دعائے مغفرت کی۔