ابوظہبی میں غیرمعیاری کھانوں اور گندگی پر بھارتی ریسٹورنٹ بند

ریسٹورنٹ کے مالک کومتعدد بار وارننگ جاری کی جاچکی ہیں‘ بار بارخلاف ورزی ریسٹورنٹ کو بند کر دیا گیا. ترجمان ابو ظہبی فوڈ کنٹرول اتھارٹی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 18 اپریل 2019 13:44

ابوظہبی میں غیرمعیاری کھانوں اور گندگی پر بھارتی ریسٹورنٹ بند
ابوظہبی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 18 اپریل۔2019ء) ابو ظہبی میں ایک بھارتی ریسٹورنٹ کو غیر معیاری خوارک کی فروخت اور صفائی کی ناقص صورتحال کی وجہ سے بند کردیا گیا ہے. مقامی جریدے کی رپورٹ کے مطابق ابو ظہبی فوڈ کنٹرول اتھارٹی نے ابو ظہبی میں ایک بھارتی ریسٹورنٹ کو غیر معیاری خوارک کی فروخت اور صفائی کی ناقص صورتحال کی وجہ سے بند کردیا ہے.

میدین نامی بھارتی ریسٹورنٹ ابو ظہبی میں مصفحاءکے علاقے میں ایک بھارتی شخص کی ملکیت تھا‘مقامی ذرائع نے بتایا کہ بھارتی ریسٹورنٹ حفظان صحت کے ضابطوں کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا جس کے باعث شہریوں کی صحت کو نقصان پہنچنے کا خدشہ تھا.

(جاری ہے)

ترجمان ابو ظہبی فوڈ کنٹرول اتھارٹی رشید القاسمی کے مطابق ریسٹورنٹ کے مالک کو اس سے پہلے متعدد بار وارننگ جاری گئی تھی تاہم حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کی وجہ سے اس بار ریسٹورنٹ کو بند کر دیا گیا.

ترجمان کے مطابق بھارتی ریسٹورنٹ کو فوڈ اتھارٹی کی جانب سے غذائی معیار اور صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے پچھلے سال دو مرتبہ جبکہ پچھلے دو ماہ سے بھی مستقل وارننگ جاری جارہی تھی تاہم ریسٹورنٹ کے مالک پر کوئی اثر نہیں ہوا. القاسمی نے ابوظہبی کی عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر وہ کسی ریسٹورنٹ میں غذا یا صفائی کا معیار تسلی بخش نہ پائیں تو فوراً رپورٹ درج کریں.ترجمان کے مطابق بھارتی ریسٹورنٹ کو فوڈ اتھارٹی کی جانب سے غذائی معیار اور صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے لئے پچھلے سال دو مرتبہ جبکہ پچھلے دو ماہ سے بھی مستقل وارننگ جاری جارہی تھی تاہم ریسٹورنٹ کے مالک پر کوئی اثر نہیں ہوا.

القاسمی نے ابوظہبی کی عوام سے اپیل کی ہے کہ اگر وہ کسی ریسٹورنٹ میں غذا یا صفائی کا معیار تسلی بخش نہ پائیں تو فوراً رپورٹ درج کریں.

متعلقہ عنوان :