عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ

جمعرات 18 اپریل 2019 14:34

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2019ء) عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ اوپیک کی جانب سے تیل کی پیداوار اور امریکا میں خام تیل کے ذخیرہ میں کمی آنا ہے۔

(جاری ہے)

نیویارک مرکنٹائل میں برنت کروڈ کی مئی کے لئے سپلائی 9 سینٹ (0.1 فیصد)کے اضافہ کے ساتھ71.71 ڈالر فی بیرل اور امریکی کروڈ ڈبلیو ٹی آئی کی سپلائی کے سودے 5 سینٹ (0.1 فیصد)کے اضافہ کے ساتھ63.81 ڈالر فی بیرل طے پائے۔ایک رپورٹ کے مطابق امریکا میں کروڈ کا ذخیرہ 12اپریل تک کم ہو کر 1.4ملین بیرل پر آ چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :