سعودیہ میں قید پاکستانیوں کے حوالے سے خوش خبری جلد متوقع

پاکستانی قیدیوں کی ماہِ رمضان میں رہائی کا واضح امکان ہے

Muhammad Irfan محمد عرفان جمعرات 18 اپریل 2019 16:42

سعودیہ میں قید پاکستانیوں کے حوالے سے خوش خبری جلد متوقع
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18 اپریل 2019ء) پاکستانی قونصلیٹ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر راجا علی اعجاز نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گزشتہ دورہ پاکستان کے دوران سعودی جیلوں میں قید پاکستنیوں کی رہائی کا معاملہ زیر بحث آیا تھا، جس میں سعودی ولی عہد نے اس معاملے کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔

ان پاکستانی قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے پیش رفت ہو رہی ہے اور رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا قوی امکان موجود ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی سفیر نے یہ بات جدہ کے مقامی ہوٹل میں اپنے اعزاز میں دیئے گئی ایک عشائیے میں خطاب کرتے ہوئے کہی۔ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورۂ پاکستان کے دوران کئی معاہدوں اور یاد داشتوں پر دستخط ہوئے۔

ولی عہد کے دورے کے دوران پاکستانی حکومت کی جانب سے سعودی جیلوں میں قید ہزاروں پاکستانیوں کی رہائی کا معاملہ بھی اُٹھایا گیا تھا۔ راجا علی اعجاز کے مطابق اس حوالے سے سعودی ولی عہد نے ایک یادداشت پر دستخط بھی کیے تھے۔ جس پر اس وقت بات چیت جاری ہے جس کے تحت پاکستانی قیدی اپنی باقی ماندہ قید کی سزا اپنے مُلک میں ہی کاٹ سکیں گے۔ بس اس معاملے میں کچھ ہفتوں کا انتظاراور کرنا پڑے گا۔