فلسطینی مزاحمتی و قومی قوتوں کا امریکہ کی صدی کی ڈیل کی سازش کیخلاف قومی سطح پر منظم جدو جہد کرنے پر اتفاق

جمعرات 18 اپریل 2019 18:21

بیروت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) فلسطین کی مزاحمتی اور قومی قوتوں نے امریکہ کی صدی کی ڈیل کی سازش کیخلاف قومی سطح پر منظم جدو جہد کی ضرورت سے اتفاق کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق لبنان کے صدر مقام بیروت میں فلسطینی سیاسی اور مزاحمتی تنظیموں کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں اسلامی تحریک مزاحمت کے سیاسی شعبے کے نائب صدر صالح العاروری نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر فلسطینی رہنمائوں نے اپنے خطابات میں امریکا کے صدی کی ڈیل کے منصوبے کے خلاف قوم کو متحد ہونے اور تمام فلسطینی قوتوں کو اپنی تمام قوتیں مجتمع کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔فلسطینی تنظیموںنے صدی کی ڈیل کی امریکی سازشو کو قضیہ فلسطین کو سرد خانے میں ڈالنے کی سازشوں کا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا، صہیونی ریاست اور ان کے دیگرعالمی حواری مل کر فلسطینیوں کو ان کے دیرینہ حقوق سے محروم کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

مقررین نے امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی، وادی گولان کو اسرائیل کا حصہ تسلیم کرنے اور فلسطینی پناہ گزینوں کے حقوق کی نفی کو صدی کی ڈیل کی امریکی سازش کا حصہ قرار دیا۔انہوںنے وادی گولان کو صہیونی ریاست کا حصہ تسلیم کرنے کے امریکی فیصلے کو امریکا کی کھلے عام نا انصافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ فلسطینی قوم اپنے قومی حقوق اور دیرینہ مطالبات کیلئے جدو جہد جاری رکھے گی۔

متعلقہ عنوان :