پلاسٹک شاپنگ بیگز کی تیاری ، خرید و فروخت اور استعمال پر عرصہ دو ماہ کیلئے پابندی عائد

جمعرات 18 اپریل 2019 18:30

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر مردان محمد عابد خان وزیر نے پلاسٹک شاپنگ بیگز کے استعمال کی وجہ سے بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی ، نالیوں کی بندش اور انسانی زندگی پر مرتب ہونے والے مضر اثرات کے پیش نظر دفعہ 144 ضابطہ فوجداری کے تحت پلاسٹک شاپنگ بیگز کی تیاری ، خرید و فروخت اور استعمال پر عرصہ دو ماہ کیلئے پابندی عائد کی ہے ۔

(جاری ہے)

اور جو بھی اس حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پایا گیا تو اسکے خلاف تعزیرات پاکستان کے دفعہ 188کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :