پی سی بی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر نعمان بٹ معطل، پابندی عائد کر دی گئی
نعمان بٹ پر حساس دستاویزات شیئر کرنے اور چیئرمین پی سی بی کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کا الزام ہے، پی سی بی
جمعرات 18 اپریل 2019 21:15
(جاری ہے)
پی سی بی کے اعلامیے کے مطابق نعمان بٹ پر حساس دستاویزات شیئر کرنے اور چیئرمین پی سی بی کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے کا الزام ہے۔
ترجمان پی سی بی کے مطابق نعمان بٹ پر حساس دستاویزات میڈیا سے شیئر کرنے کا الزام ہے اور انہوں نے چیئرمین پی سی بی کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے۔پی یس بی کے مطابق بورڈ کے آئین کے آرٹیکل 10(6) کے مطابق چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے ان کی شکایت ایک آزاد ایڈجوکیتر کو مقرر کردیا ہے۔پی سی بی چیئرمین کے اس اقدام کے بعد آئین کے آرٹیکل10(7) کے تحت کوئی بھی رکن جس کے خلاف چیئرمین شکایت ایڈجوکیٹر کو ارسال کرے، نعمان بٹ کو بورڈ آف گورننس اور کمیٹی کے اجلاسوں میں شرکت کی اجازت نہیں ہو گی،نعمان بٹ کے کیس کی سماعت جسٹس ریٹائرڈ فضل میرا چوہان کریں گے۔شکایت گزار نے موقف اختیار کیا کہ نعمان بٹ نے غلط بیانات اور جھوٹے الزامات عائد کرنے کے ساتھ ساتھ حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا اور پاکستان کرکٹ کے مفادات کے خلاف کام کیا۔شکایت گزار کی جانب سے نعمان بٹ پر پی سی بی آرٹیکل 19 کی خلاف ورزی کا بھی الزام عائد کیا گیا۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس میں اکثریتی اراکین نے منیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) وسیم خان اور نئے مجوزہ ڈومیسٹک اسٹرکچر کے خلاف بغاوت کرتے ہوئے مطالبات کی منظوری تک اجلاس میں بیٹھنے سے انکار کردیا تھا۔پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ کورم پورا نہ ہونے کے سبب اجلاس کو ملتوی کردیا گیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
عامر خان کاباکسنگ کے حوالے سے غیر سنجیدگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے ملک میں باکسنگ کی دگرگوں حالت پر مایوسی کا اظہار
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری،27اپریل کو مزید 6 میچوں کا فیصلہ ہوگا
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.