ڈاکٹروں نے 33 گھنٹوں کی سرجری سے کینسر کے مریض کی پشت پر 30سال سے موجود 15 کلو کی رسولی نکال دی
امین اکبر جمعرات 18 اپریل 2019 23:20
شنگھائی، چین کے ڈاکٹروں نے ایک دن سے طویل کامیاب سرجری کے بعد ایک مریض کی کمر سے بہت بڑی رسولی نکال دی ہے۔
68 سالہ مسٹر ٹینگ نامی مریض کئی سالوں سے اس رسولی کو ہٹانے کے لیے ڈاکٹروں کی منت کر رہے تھے لیکن ان کی پیچیدہ حالت کی وجہ سے ڈاکٹر اِن کا آپریشن نہیں کر رہے تھے۔
ٹینگ کی کمر پر موجود رسولی 33 انچ لمبی اور 25 انچ چوڑی تھی اور اس کا وزن 15 کلو تھا۔
ٹینگ کو اس آپریشن کے خطرات بتانے کے بعد ڈاکٹر یانگ جون اس آپریشن کے لیے راضی ہو گئے۔ یہ آپریشن 33 گھنٹوں پر محیط تھا۔ آپریشن 1 اپریل کو شروع ہوا۔ ڈاکٹر یانگ نے پہلے ہی بتا دیا تھا کہ اس آپریشن کے دوران مریض کا کافی خون ضائع ہوگا کیونکہ یہ رسولی مریض کی زندگی کے لیے ناگزیر اعضا سے جڑی ہوئی تھی۔
(جاری ہے)
ڈاکٹروں نے نہ صرف کینسرزدہ رسولی کو نکال دیا بلکہ زخموں کو بھی رسولی کے بیرونی حصے کے صحت مند ٹشوز سے ڈھانپ دیا۔ آپریشن کے بعد مسٹر ٹینگ کو چار دن تک آئی سی یو میں رکھا گیا۔ پانچویں دن انہوں نے عام کھانا کھایا۔ چھٹے دن انہیں آئی سی یو سے وارڈ میں منتقل کر دیا گیا۔ جہاں وہ بغیر سہارے کے چل سکتے تھے۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.