کوٹلی ، گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر1‘‘ کی صدرمعلمہ فرخندہ سلطانہ نے اہل علاقہ کا پانی بند کر دیا

جمعہ 19 اپریل 2019 13:25

کوٹلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) عابدہ پروین گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر1‘‘ کی صدرمعلمہ محترمہ فرخندہ سلطانہ جلاد بن بیٹھیں، کوٹلی شہر کے معروف سماجی رہنما اقبال راٹھور کی طرف سے سکول ہذا اور اہلیان محلہ کیلئے پانی کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک ٹیوب ویل سکول کے احاطہ کے اندر بنوا رکھا ہے جس سے بیک وقت سکول کی طالبات، اساتذہ کرام و دیگر عملہ کے ساتھ ساتھ اہل محلہ بھی مستفید ہو رہے تھے محترمہ فرخندہ سلطانہ نے جبراً اہل محلہ کا پانی بند کر دیا اور ٹیوب ویل سے پانی کی ترسیل سے مکمل انکاری ہو گئی ہیں جس سے اہل محلہ میں شدید اشتعال پایا جاتا ہے اور ساتھ ہی رفاہ عامہ کے اس پراجیکٹ سے لوگ پانی کی نعمت سے بھی محروم ہو گئے ہیں۔

اقبال راٹھور کی طرف سے بنائے گئے اس ٹیوب ویل کی ایک برانچ اہل محلہ کیلئے بھی رکھی گئی تھی جہاں سے اہل محلہ پینے کا پانی حاصل کرتے تھے، مگر صدر معلمہ نے ان کا یہ پانی بند کر کے ایک ناروا عمل سرانجام دیا ہے جو ان کے منصب کے لائق نہیں ہے، پانی کی بندش پر اہل محلہ سراپا احتجاج ہیں ادھر موصوفہ کسی کو بھی خاطر میں نہ لاتے ہوئے اہل محلہ کی اپیل پر پانی کھولنے سے مکمل انکاری ہو چکی ہیں۔

(جاری ہے)

غالب امکان ہے کہ اہل محلہ اور سکول انتظامیہ کے درمیان پانی کے حصول کیلئے تصادم بھی ہو سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :