وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں

جمعہ 19 اپریل 2019 16:29

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں، سیکرٹری اطلاعات و نشریات شفقت جلیل نے انہیں وزارت کے امور سے متعلق بریفنگ دی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو معاون خصوصی وزیراعظم برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان وزارت اطلاعات ونشریات کا چارج سنبھالنے کیلئے وزارت اطلاعات و نشریات پہنچیں جہاں سیکرٹری اطلاعات اور دیگر حکام نے ان کاپرتباک استقبال کیا۔

بعد ازاں معاون خصوصی وزیر اعظم برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے باقاعدہ طور پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ اس موقع پر سیکرٹری اطلاعات و نشریات شفقت جلیل نے انہیں وزارت کے امور پر بریفنگ دی۔