Live Updates

سابق وزیر خزانہ اسد عمر کے بعد غلام سرور خان نے بھی متبادل وزارت لینے سے انکار کردیا

جمعہ 19 اپریل 2019 17:42

سابق وزیر خزانہ اسد عمر کے بعد غلام سرور خان نے بھی متبادل وزارت لینے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) سابق وزیر خزانہ اسد عمر کے بعد غلام سرور خان نے بھی متبادل وزارت لینے سے انکار کردیا۔وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کابینہ میں رد و بدل کے بعد ناقص کارکردگی پر غلام سرور خان سے پیٹرولیم کی وزارت لے کر انہیں ایوی ایشن کی وزارت دی گئی ہے جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق غلام سرور خان نے وزارت پیٹرولیم کی جگہ متبادل وزارت لینے سے انکار کردیا اور وزیر ایوی ایشن کی حیثیت سے اپنی وزارت کا چارج لینے سے بھی انکار کردیا۔ذرائع کے مطابق غلام سرور خان وزارت کی تبدیلی کے معاملے پر ناراض ہیں۔واضح رہیکہ وزیراعظم عمران خان نے سابق وزیر خزانہ اسد عمر کو وزیر پیٹرولیم بنانے کی خواہش ظاہر کی تھی تاہم انہوں نے بھی متبادل وزارت لینے سے انکار کرتے ہوئے کابینہ سے علیحدگی اختیار کرلی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات