پاکستان میں ایک دہائی کے دوران 10وزرائے خزانہ تبدیل ہوئے

جمعہ 19 اپریل 2019 18:55

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) پاکستان میں ایک دہائی کے دوران 10وزرائے خزانہ تبدیل ہوئے۔7سال تک یہ عہدہ اسحاق ڈار اور حفیظ شیخ نے سنبھالے رکھا جبکہ 3سال کے دوران 7زرائے خزانہ آئے لیکن کوئی بھی زیادہ دیر تک نہ ٹھہر سکا۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق پیپلزپارٹی کی حکومت میں 5وزرائے خزانہ رہے ، پہلے وزیر خزانہ اسحاق ڈار ہی تھے جنہوں نے ایک ماہ بعد استعفیٰ دیا، جس کے بعد نوید قمر 5ماہ ، شوکت ترین ایک سال 4ماہ ، حفیظ شیخ 3 سال اور سلیم مانڈوی والا4ماہ تک وزیر خزانہ رہے ۔

(ن) لیگ کی حکومت میں اسحاق ڈار4سال اور مفتاح اسماعیل تقریباً ایک ماہ وزیر خزانہ رہے ۔شمشاد اختر نگران حکومت میں تقریباً 8ماہ اور تحریک انصاف کے وزیر خزانہ اسد عمر 8 ماہ ہی اس عہدے پر فائز رہے۔