ڈیرہ اسماعیل خان ،جوانسال خاتون نے نہر میں کود کر خودکشی کرلی

جمعہ 19 اپریل 2019 19:11

ڈیرہ اسماعیل خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2019ء) جوانسال خاتون نے نہر میں کود کر خودکشی کرلی،ریسکیو ٹیم نے کاروائی کے دوران نہر سے لاش نکال کر لواحقین کے حوالے کردی ۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق تھانہ پہاڑپور کی حدود میں واقع نہر سی آر بی سی میں تیس سالہ خاتون نے خودکشی کی نیت سے چھلانگ لگا دی اور نہر کے اندر ڈوب گئی ۔اطلاع پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور طویل جدوجہد کے بعد خاتون کی لاش کو نہر سے باہر نکال لیاگیا ۔لواحقین کے مطابق خاتون کا ذہنی توازن درست نہیں تھا ۔

متعلقہ عنوان :