تحریک انصاف کی حکومت عوام کو جلد ریلیف دینے کے لئے اقدامات کر رہی ہے‘سعدیہ سہیل رانا

جمعہ 19 اپریل 2019 19:16

تحریک انصاف کی حکومت عوام کو جلد ریلیف دینے کے لئے اقدامات کر رہی ہے‘سعدیہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) پنجاب اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کی چیئرپرسن سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت عوام کو جلد ریلیف دینے کے لئے اقدامات کر رہی ہے کابینہ میں تبدیلی معمول کا حصہ ہے اس پر سیاست کرنا بدنیتی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ کابینہ میں تبدیلی پر اپوزیشن جماعتوں کا واویلہ مضحکہ خیز ہے ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ادوار میں کابینہ میں کئی دفعہ تبدیلیاں کی گئیں۔

اپوزیشن جماعتیں ایسے اقدامات پر سیاست کر رہی ہے جس سے وہ خود بھی عمل کر چکے ہیں جس سے ان کی بددیانتی اور دہرے معیار کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کے پاس تنقید کے لئے کچھ نہیں حکومت بہترین اقدامات کر رہی ہے عوام کو ریلیف دینے کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔