حکومت پنجاب کی طرف سے منظور شدہ اور محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے جاری کردہ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی نمبر پلیٹس قانون کے مطابق اویزا ں کریں

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 19 اپریل 2019 19:19

حکومت پنجاب کی طرف سے منظور شدہ اور محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے جاری ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) حکومت پنجاب کی طرف سے منظور شدہ اور محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے جاری کردہ گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی نمبر پلیٹس قانون کے مطابق اویزا ں کریں کیونکہ اس سے آپ قانون کی پاسداری کرتے ہیں ان خیالات کا اظہار انچارج ٹریفک محمد عدنان نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن سید حماد عابد کی ہدایت پر شہر میں غیر قانونی نمبر پلیٹس اتارنے اور قبضہ میں لینے کے بعد صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج سے ہم نے ایسے لوگوں کے خلاف اپریشن شروع کر دیا ہے اور کئی غیر قانونی نمبر پلیٹس اتار کر قبضہ میں لے لی ہیں اور ان کے چالان بھی کیے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارا ملک اس وقت حالت جنگ میں ہے کیونکہ ہم نے بحثیت قوم مل کر دہشت گردوں پر قابو پا کر ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کرنا ہے جبکہ اگر کوئی نا معلوم فرد یا افراد اس طرح کی نمبر پلیٹ لگا اپنے مذموم عزائم میں کامیاب ہوتے ہیں تو یہ ہماری کوتاہی ہے جبکہ انشااللہ حکومت پنجاب کی طرف سے منظور شدہ اور محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سے جاری کردہ نمبر پلیٹس تمام موٹر سائیکلوں اور بڑی گاڑیوں پر لگوا کر اس کو یقینی بنائیں گے ڈی پی او نے انچارج ٹریفک کی اس کوشش کو سراہا اور اسے جاری رکھنے کا حکم دیا