یمنی شہر الحدیدہ سے متحارب گروپوں کا انخلا

جمعہ 19 اپریل 2019 20:12

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2019ء) یمنی بندرگاہی شہر الحدیدہ میں فعال متحارب گروپ کے جنگجوں کا انخلا کچھ ہفتوں میں شروع ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے خصوصی مندوب برائے یمن مارٹن گریفتھس کے مطابق اس پیشرفت سے اس جنگ زدہ ملک میں قیام امن کے لیے سیاسی مذاکرات کا راستہ ہموار ہو سکے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایران نواز حوثی باغیوں اور سعودی حمایت یافتہ حکومتی فورسز نے انہیں یقین دہانی کرائی ہے کہ دستوں کے انخلا کا پہلا مرحلہ جلد ہی مکمل کر لیا جائے گا جبکہ دوسرے مرحلے کی خاطر مذاکرات کا سلسلہ جاری ہے۔