امریکی صدر اہلیہ کے ہمراہ 25سے 28مئی تک جاپان کا دورہ کرینگے

ٹرمپ اور میلانیا جاپان کا دورہ کرکے ولی عہد شہزادہ ناروہیتو سے شہنشاہ بننے کے بعد ملاقات کرنیوالے پہلے غیر ملکی سرکاری مہمان ہوں گے، وائٹ ہائوس

جمعہ 19 اپریل 2019 20:56

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2019ء) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا جاپان کا دورہ کرکے ولی عہد شہزادہ ناروہیتو سے شہنشاہ بننے کے بعد ملاقات کرنیوالے پہلے غیر ملکی سرکاری مہمان ہوں گے ، یہ بات وائٹ ہائوس نے گزشتہ روز بتائی۔’’ٹرمپ یکم مئی 2019ء کو عزت مآب بادشاہ نارو ہیتو کی تخت نشینی کے بعد 25سے 28مئی تک جاپان کا دورہ کرکے ملک کے پہلے غیر سرکاری مہمان ہوں گے ‘‘۔

(جاری ہے)

یہ بات ٹرمپ کی خاتون ترجمان سارا سینڈرز نے ایک بیان میں بتائی۔سینڈرز نے کہا کہ ٹرمپ وزیراعظم شینزوایبے سے بھی ملاقات کریں گے ، جوہ 26تا27اپریل واشنگٹن کا دورہ کریں گے ۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم ایبے کے درمیان یہ ملاقات امریکہ اور جاپان کے اتحاد کا انڈوپیسک خطے اور دنیا بھرکے امن ، استحکام اورترقی کے لئے بنیاد ہونے کا اعادہ کرے گی ۔یہ بات سینڈرز نے بتائی۔ٹرمپ کا جون میں اوساکا میں منعقد ہونے والے جی ٹونٹی سربراہی اجلاس کے لئے دوبارہ جاپان جانے کا ابھی امکان ہے۔