کتابیں علم کا ذخیرہ ہیں ، ہر پڑھے لکھے شخص کو استفادہ کرنا چاہیے، صدر مملکت عارف علوی

جمعہ 19 اپریل 2019 21:59

کتابیں علم کا ذخیرہ ہیں ، ہر پڑھے لکھے شخص کو استفادہ کرنا چاہیے، صدر ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2019ء) صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا ہے کہ کتابیں علم کا ذخیرہ ہیں ، ہر پڑھے لکھے شخص کو استفادہ کرنا چاہیے۔ جمعہ کو دسویں قومی میلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ بچپن سے ہی کتابیں پڑھنے کا شوق ہے۔انہوںنے کہاکہ کتابیں پڑھنے کا شوق اب بھی برقرار ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مطالعہ ترقی یافتہ معاشروں کا ہمیشہ شعار رہا ہے۔انہوںنے کہاکہ جدید دور میں کتب بینی کا شوق بتدریج معدوم ہوتا جارہا ہے۔انہوںنے کہاکہ بچوں میں کتابوں کے مطالعے کی عادت ڈالنا والدین اور اساتذہ کی ذمہ داری ہے۔انہوںنے کہاکہ کتابیں علم کا ذخیرہ ہیں ، ہر پڑھے لکھے شخص کو استفادہ کرنا چاہیے۔ صدرمملکت نے نیشنل بک فاؤنڈیشن اور وزارت تعلیم کو کتاب میلے کے انعقاد پر مبارکباد دی ۔