Live Updates

تحریک انصاف کی 3 اراکین قومی اسمبلی کی نااہلی کا امکان

مسلم لیگ ن نے دوہری شہریت اور معلومات چھپانے کے معاملے پر حکمراں جماعت کی تاشفین صفدر، ملائیکہ بخاری اور کنول شوزب کی نااہلی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست جمع کروا دی

muhammad ali محمد علی ہفتہ 20 اپریل 2019 00:12

تحریک انصاف کی 3 اراکین قومی اسمبلی کی نااہلی کا امکان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اپریل2019ء) تحریک انصاف کیلئے بہت بری خبر، 3 اراکین قومی اسمبلی کی نااہلی کا امکان، مسلم لیگ ن نے دوہری شہریت اور معلومات چھپانے کے معاملے پر حکمراں جماعت کی تاشفین صفدر، ملائیکہ بخاری اور کنول شوزب کی نااہلی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست جمع کروا دی۔ تفصیلات کے مطابق حکمراں جماعت تحریک کی 3 خواتین اراکین اسمبلی پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی ہے۔

مسلم لیگ ن نے دوہری شہریت اور معلومات چھپانے کے معاملے پر حکمراں جماعت کی تاشفین صفدر، ملائیکہ بخاری اور کنول شوزب کی نااہلی کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست جمع کروا دی ہے۔ درخواست موصول ہونے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے کنول شوزب، تاشفین صفدر اور ملائکہ بخاری سے جواب طلب کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو (ن) لیگی رہنما طاہرہ بخاری اور شائستہ پرویز کی درخواستوں پر جسٹس عامر فاروق نے سماعت کی ۔

درخواست میں کہا گیا کہ ملائکہ بخاری اور تاشفین صفدر نے دہری شہریت جبکہ کنول شوزب نے کاغذات نامزدگی میں معلومات چھپائیں۔ درخواست میں کہا گیا کہ دونوں خواتین صادق و امین نہیں رہیں لہذا انہیں نااہل قرار دیا جائے۔ عدالت نے تاشفین صفدر، ملائیکہ بخاری اور کنول شوزب کو جواب جمع کروانے کی ہدایت کرتے ہوئے 13 مئی تک کیس کی سماعت ملتوی کردی ہے۔

واضح رہے کہ کنول شوزب، تاشفین صفدر اور ملائکہ بخاری کی سب سے زیادہ متحرک خواتین رہنماوں میں سے ہیں۔ تینوں خواتین ہر فورم پر تحریک انصاف اور وزیراعظم عمران خان کا بھرپور دفاع کرتے ہوئے نظر آتی ہیں۔ تاہم اب ان تینوں خواتین رہنماوں کے سر پر نااہلی کی تلوار لٹکنے لگی ہے۔ اس حوالے سے تینوں خواتین رہنماوں کا کہنا ہے کہ وہ مسلم لیگ ن کی جانب سے ان پر لگائے گئے الزامات کا جواب عدالت میں دے کر اپنی بے گناہی ثابت کریں گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات