سینئر اداکار انعام خان کی دو دہائیوں بعد دوبارہ سے اسٹیج ڈراموں میں واپسی

ہفتہ 20 اپریل 2019 13:34

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2019ء)ٹی وی کے سینئر اداکار انعام خان کی دو دہائیوں کے بعد دوبارہ سے اسٹیج ڈراموں میں واپسی ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انعام خان کا شمار پی ٹی وی کے سینئر ترین اداکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے بے شمار ڈرامہ سیریل میں اداکاری کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔انعام خان ان دنوں الحمراء ہال lکلچرل کمپلیکس قذافی سٹیڈیم میں پیش کیے جانے والے اسٹیج ڈرامہ ’’ منجھی کتھے ڈاواں ‘‘ میں پرفارم کررہے ہیں جہاں انکی پرفارمنس کو ڈرامہ بینوں کی جانب سے بیحد سراہا جا رہا ہے۔