نصیرآباد میں سیلابی صورتحال،ایف سی کی امدادی کارروائیاں جاری

ہفتہ 20 اپریل 2019 19:35

اوستا محمد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) بلوچستان میں حالیہ تباہ کن بارش نے نصیرآباد میں تباہی مچادی جس سے لاکھوں ایکڑ اراضی گندم کی فصلیں شدید متاثر، زمینداروں کو کروڑوں روپے مالیت کے نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ۔

(جاری ہے)

نصیرآباد میں سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے صوبائی حکومت اور ایف سی کی جانب سے امدادی کارروا ئیاں تاحال جاری ہیں فرنٹیئر کور سبی اسکاؤٹس 72 ونگ کی جانب سے اس دوران نوتال اور ربیع کینال کے علاقے میں سیلاب سے متاثرہ 700 گھرانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا جبکہ ہفتہ کے روز ایف سی کے زیر اہتمام ربیع کے علاقے میں عمر آباد کے مقام پر فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا 250 سے زا?د مریضوں کو چیک گیا اور ادویات بھی فراہم کی گئیں مریضوں میں مرد و خواتین اور بچے بھی شامل تھے ۔