ملازمت سے عزت کے ساتھ ریٹائرڈ ہونا بڑے اعزاز کی بات ہے،ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا

ہفتہ 20 اپریل 2019 20:45

وہاڑی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ ملازمت سے عزت کے ساتھ ریٹائرڈ ہونا بڑے اعزاز کی بات ہے۔ریٹائرڈ ملازمین کسی بھی محکمے کا اثاثہ ہوتے ہیں۔محنتی اور ایماندار ملازمین کو ہمیشہ قدر کی نگاہ سے یاد رکھا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس میں رانا مقبول احمد خان کی ریٹائرمنٹ کے وقت خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اے ڈی سی ریونیو ملک مشتاق حسین نائچ بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے مزید کہاکہ رانا مقبول احمد خان ایک محنتی اور ایماندار ملاز م تھے۔انہوں نے اپنی سروس کے دوران مختلف آفیسران کے ساتھ مشکل حالات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ محکمہ ریونیو ان کی خدمات کو ہمیشہ یادر رکھے گا۔ڈپٹی کمشنر عرفا علی کاٹھیا نے مزید کہا کہ اللہ تعالی رانا مقبول کو ریٹائرمنٹ کے بعد صحت و تندرستی والی زندگی عطا فرمائیں۔

متعلقہ عنوان :