Live Updates

دینی مدارس ملک میں دینی علوم کے ساتھ ساتھ عصری اور جدید علوم پھیلانے میںکلیدی کردار ادا کررہے ہیں، ملک کو معاشی اور اقتصادی لحاظ سے مضبوط بنانا وزیر اعظم عمران خان کا وژن ہے، وزیردفاع پرویزخٹک

ہفتہ 20 اپریل 2019 20:45

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2019ء) وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے کہا ہے کہ تحریک انصاف واحد سیاسی جماعت ہے جو کارکردگی پر یقین رکھتی ہے، تحریک انصاف کی خیبرپختونخوا کی سابقہ حکومت نے صوبہ خیبرپختونخوا میں ریکارڈ قانون سازی کی جس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی،دینی مدارس ملک میں دینی علوم کے ساتھ ساتھ عصری اور جدید علوم پھیلانے میںکلیدی کردار ادا کررہے ہیں، آستانہ عالیہ مانکی شریف کا تحریک پاکستان میں بہت اہم کردار رہا ہے،ملک کو معاشی اور اقتصادی لحاظ سے مضبوط بنانا وزیر اعظم عمران خان کا وژن ہے کیونکہ ملک معاشی اور اقتصادی لحاظ سے مضبوط ہوگا تو عوام ترقی کریں گے، دینی مدارس واحد تعلیمی ادارے ہیں جو مفت تعلیم کے ساتھ ساتھ رہائش اوردیگر سہولیات فراہم کررہے ہیں‘ پیر آف مانکی شریف سید امین الحسنات مرحوم کی کوششوں سے ملک اور خیبرپختونخوا میں ریفرنڈم جیتا گیا اور خیبرپختونخوا پاکستان کا حصہ بنا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے مانکی شریف میں جامعہ امینہ غفوریہ قادریہ کی سالانہ دستار بندی کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے۔ تقریب کی صدار ت سجادہ نشین آستانہ عالیہ مانکی شریف پیرشمس الامین نے کی جبکہ اس موقع پرادارہ تبلیغ اسلام خیبرپختونخوا کے صوبائی صد سید ظاہر علی شاہ ،سید اسد علی شاہ، پیر ٓاف ڈاگ اسماعیل پیر رحمت کریم ، پیر زادہ سید حسین آف ڈاگ اسماعیل خیل، پیر زادہ سید الامین ، پیر زادہ نبی امین کے علاوہ علماء و مشائخ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خان خٹک نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی سابقہ صوبائی حکومت نے علماء ومشائخ کے مشورے سے پہلی مرتبہ سود کے خاتمے، جہیز کی لعنت سے چھٹکار ہ پانے اور پہلی جماعت سے لیکر جماعت پانچویں تک ناظرہ قران اور جماعت ششم سے جماعت دہم تک قرآن کا ترجمہ لازمی قراردینے کے لیے قانون سازی کی جس کو صوبہ بھر کے علماء و مشائخ نے سراہا۔

مانکی شریف کے پیرزادہ خاندان سے ہمارے صدیوںپرانے تعلقات ہیں اور یہ تعلق مزید مضبوط ہوگا‘ ہم نے پہلے بھی آستانے اور مدرسے کی خدمت کی تھی اور آئندہ بھی کریں گے اور ہمارے آبائو اجداد کی کوششیںتھی کہ مانکی شریف کے پیر زادہ خاندان کوڈھیری کٹی خیل سے مانکی شریف آنے کی دعوت دی گئی جو انہوں نے قبول کی۔انہوں نے دینی مدارس کو علم کی روشنی پھیلانے کا بہت بڑا زریعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کا بھی یہی مقصد تھا کہ نوجوان نسل قرآن وحدیث سے روشناش ہوں تاکہ وہ ملک و قوم کی بہتر طریقے سے خدمت کرسکیں، قرآن وحدیث اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول ﷺ کے حقوق العباد اور حقو ق اللہ کے واضح احکامات ہیں‘ ایک مسلمان کو کیسے اپنی زندگی گزارنی ہے۔

انہوںنے کہاکہ علماء ومشائخ کے خانقاہیں اور آستانے ماں کی گود کا کردار ادا کررہے ہیںجس طرح بچہ ماں کی گود میں بہتر پرورش پاتا ہے اسی طرح دینی مدارس، علماء ومشائخ کی خانقاہیں بہتر تربیت اور صراط مستقیم پر چلنے کے مرکز ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی سابقہ صوبائی حکومت نے برسراقتدار آتے ہی عوامی مسائل کے حل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اصلاحات کا عمل شروع کیا۔

تعلیم ، صحت ، پولیس ، پٹوار سمیت تمام صوبائی محکموں اور اداروں کو سیاسی مداخلت سے آزاد کرکے ڈیلیور کرنے کے قابل بنایا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اداروں میں آزاد اور خود مختار اتھارٹیاں اور بورڈز بنائے تاکہ کسی کو بھی اداروں میں مداخلت کا موقع نہ ملے، اصلاحات کے اس مجموعی عمل کو ریکارڈ قانون سازی کرکے دیر پا بنا دیا گیا۔انہوںنے کہاکہ سابقہ صوبائی حکومت جہاں دینی مدارس کو قومی دھارے میں لانے کی خواہاں تھی وہاں سرکاری سکولوں میں بھی انگلش میڈیم کے ساتھ ساتھ اسلامی تعلیمات کے فروغ کیلئے بھی اقدامات کئے گئے ،چھٹی کلاس تک ناظرہ قرآن اور چھٹی سے بارہوویں تک قرآن بمعہ ترجمہ نصاب کا لازمی حصہ بنادیا گیاہے،جہیز اور سود کے خلاف قانون سازی کی گئی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ 1945 میں بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناحؒمانکی شریف تشریف لائے اور ایک عظیم علماء مشائخ کانفرنس سے خطاب کیااور آستانہ عالیہ مانکی شریف کی کوششوں سے ریفرنڈ م میں صوبہ سرحد موجودہ خیبرپختونخوا کے عوام نے پاکستان کے حق میں فیصلہ دیا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات