ق* اے ڈی نہ ہونے کے باعث ہمارا فنڈز لیپس ہو رہا ہے، آل ویلج کونسل ناظمین بنوں

اتوار 21 اپریل 2019 20:01

ةبنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2019ء) آل ویلج کونسل ناظمین نے اے ڈی بلدیاتی کی تعیناتی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام کا دورانیہ ختم ہونے والے ہے لیکن اے ڈی بلدیاتی کے نہ ہونے کے باعث ہمارا فنڈز لیپس ہو رہا ہے آل ویلج کونسل ناظمین کے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر خالد ریاض ،جنرل سیکرٹری شاہ خالد،چیئرمین محمد اسلام،نائب صدر سید عالم،حاجی شکیل،زبیر خان،فقیر اللہ،میر افضل خان،فدا اللہ خان،نثار خان،طیب اللہ خان،ثناء اللہ خان،ساجد فاروق،شفقت اللہ،صابر زمان،ظہیر عباس،ضیاء اللہ،جلال خان،رفیع اللہ و دیگر کا کہنا تھا کہ ایڈیشنل ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ بنوں 2فروری 2019کو ریتائرڈ ہو گئے ہیں اور ابھی تک متبادل اے ڈی کی تعیناتی عمل میں نہیں لائی جا سکی ہے جبکہ ہمارا پورا نظام اثر انداز ہوا ہے اُنہوں نے کہا کہ گزشتہ ہفتے دس اپریل کو ڈائریکٹر ٹیکنیکل نے ایک اجلاس طلب کیا تھا جس میں ہماری پراگرس مانگی تھی لیکن ہماری تمام تر پروگرس کے کچھ وجوہات ہیں کہ ہماری ضلع بنوں میں 109ویلج کونسل ہیں جس کیلئے صرف ایک اسسٹنٹ اور ایک سب انجینئر مقرر کیا ہے جن کا تمام تر ویلج کونسلوں کو رسائی مشکل ہو تی ہے چونکہ ناظمین نے کام کئے لیکن معائنہ کرنے میں ان سے بہت وقت لیتا ہے اسی طرح بنوں کی 49یونین کونسلوں کو بھی اسی ٹیم کے حوالے کیا ہے جس کی وجہ اب آخری وقت میں نظام بری طرح متاثر ہو رہا ہے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سب انجینئروں کی تعداد میں اضافہ کرنے کیساتھ ساتھ اے ڈی لوکل گورنمنٹ کی تعیناتی فی الفور عمل میں لائی جائے تاکہ ہمارا پراگس کو عملی جامع پہنایا جائے تاکہ جو فنڈ ناظمین کا ہے وہ ترقیاتی کاموں پر خرچ کیا جا سکے ترقیاتی گراؤنڈ پر ہم نے کئے ہیں لیکن ان کا معائنہ کم کیا گیا ہے اُنہوں نے یہ مطالبہ کیا ہے کہ چار سے پانچ روز کے اندر اندر فنڈز کی فراہمی ، اے ڈی لوکل گورنمنٹ کی تعیناتی اور سب انجینئرز کی تعداد میں اضافہ کیا جائے ۔