بھارت میں پارلیمانی انتخابات کیلئے تیسرے مرحلے میں کل 115 حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے

لوک سبھا الیکشن کے تیسرے مرحلے میں 14ریاستوں میں رائے دہندگان اپنے نمائندوں کا چنائو کریں گے

پیر 22 اپریل 2019 13:47

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) بھارت میں پارلیمانی انتخابات کیلئے تیسرے مرحلے میں کل 23 اپریل کو 115 حلقوں میں ووٹ ڈالے جائیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا الیکشن کے تیسرے مرحلے میں 14ریاستوں میں رائے دہندگان اپنے نمائندوں کا چنائو کریں گے۔ بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں لوک سبھا انتخابات کے آخری اور ساتویں مرحلے کیلئے 7 مئی کو ملک کی 19 ریاستوں کی 59 نششتوں پر ووٹ ڈالیں جائیںگے۔

اس سے قبل لوک سبھا الیکشن کے دوسرے مرحلے میں 11ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام ایک ریاست میں 95 لوک سبھا سیٹوں پر ووٹ ڈالے گئے تھے۔ بھارت کے ڈپٹی الیکشن کمشنر امیش سنہا نے صحافیوں کو بتایا کہ تشدد کے بعض چھوٹے موٹے واقعات کو چھوڑکر دوسرے مرحلے کی پولنگ پرامن رہی۔

(جاری ہے)

ریاست مغربی بنگال میں 76.43 فیصد پولنگ ہوئی۔ ریاست منی پور میں 76.15 فیصد اور آسام میں 76.22 فیصد رائے دہندگان نے ووٹ ڈالے۔

پانڈی چیر ی میں 76.19 فیصد، چھتیس گڑھ میں 71.40 فیصد، کرناٹک میں 67.76 فیصد، تامل ناڈومیں 72فیصد، اڑیسہ میں 57.97 فیصد، بہار میں 62.38 فیصد، اترپردیش میں 62.06 فیصد اور مہاراشٹر میں 61.22 فیصد رائے دہندگان نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔اڑیسہ میں میں لوک سبھا کی پانچ سیٹوں کے ساتھ ہی اسمبلی کی 35 فیصد سیٹوں پربھی ووٹ ڈالے گئی-