Live Updates

وزیر اعظم عمران خان عوام کو مایوس نہیں کریں گے اور ان سے کئے گئے تمام وعدے پورے کئے جائیں گے‘سعدیہ سہیل رانا

حکومت موثر اور جامع بلدیاتی نظام لا رہی ہے جس میں عوام کے نمائندوں کو انتظامی اور مالی طور پر با اختیار بنایا جائے گا‘رہنما پی ٹی آئی

پیر 22 اپریل 2019 16:33

وزیر اعظم عمران خان عوام کو مایوس نہیں کریں گے اور ان سے کئے گئے تمام ..
ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2019ء) پنجاب اسمبلی کی سٹینڈنگ کمیٹی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کی چیئرپرسن سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان بلدیاتی نظام کو مضبوط کرنے کے خواہاں ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ پنجاب میں لوکل گورنمنٹ کے بل کی منظوری اس کی طرف پہلا قدم ہے یہ بل بلدیاتی نظام کی روح کے عین مطابق ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں اُن کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت بلدیاتی اداروں کو اختیارات دے گی تاکہ بلدیاتی ادارے عوام کی فلاح و بہبود کریں۔ سابق حکمرانوں نے بلدیاتی نظام کی طرف کوئی توجہ نہیں دی۔ انہوںنے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان عوام کو مایوس نہیں کریں گے اور ان سے کئے گئے تمام وعدے پورے کئے جائیں گے۔ حکومت موثر اور جامع بلدیاتی نظام لا رہی ہے جس میں عوام کے نمائندوں کو انتظامی اور مالی طور پر با اختیار بنایا جائے گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات