محکمہ تحفظ جنگلی حیات نایاب جانوروں اور پرندوں کے تحفظ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہا ہے ‘سہیل اشرف
ناپید ہوتی جنگلی حیات کا تحفظ و بحالی عوام کے تعاون کے بغیر کے ممکن نہیں ‘ ڈی جی وائلڈ لائف کا سیمینار سے خطاب
پیر 22 اپریل 2019 16:33
(جاری ہے)
اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر وائلڈلائف لاہور ریجن عبدالشکور منج اوردیگر افسران کے علاوہ اعزازی گیم وارڈن پنجاب بدرمنیر، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے شعبہ زوالوجی کے چیئر مین پروفیسر حافظ محمد طاہر اور پروفیسر عاطف یعقوب اور طلباو طالبا ت بھی بڑی تعداد میں موجود تھے ۔
ڈی جی وائلڈلائف نے کہا کہ ارتھ ڈے کا عالمی دن منانے کا مقصد انسانی سرگرمیوں کی وجہ سے موسمیاتی تبدیلی، جنگلات کی کٹائی اور آلودگی سے متاثر ہو کر وائلڈلائف کی معدوم ہوتی مختلف اقسام کی نسلوں کو محفوظ بنانے کیلئے دنیا بھر کے لوگوں کی توجہ اس اہم مسئلہ پر مرکوز کروانا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ تحفظ جنگلی حیات پنجاب صوبے بھر میں ناپید ہونے کے خطرے سے دوچار جنگلی جانوروں اور پرندوں کے تحفظ ، بقا اور افزائش نسل اور ان کے قدرتی مساکن کی بحال کیلئے تمام وسائل بروئے کار لارہا ہے تاہم یہ اہم کام بھرپور عوامی شرکت کے بغیر ممکن نہیں۔ سیمینار میں اظہار خیال کرتے ہوئے اعزازی گیم وارڈن پنجاب بدرمنیر نے کہا کہ آج کے دن ہمیں اپنے ملک میں پائی جانیوالے جانوروں اور پرندوں کی تمام اقسام اور ان کی آما جگاہوں کے تحفظ کا عہد کرنا ہوگا ۔ڈاکٹر حافظ طاہر نے تجویز پیش کی کہ معدومی کے خطرے سے دوچار جانوروں اور پرندوں کے تحفظ کے حوالے سے مضامین پرائمری کی سطح پر نصاب میں شامل کئے جائیں۔ پروفیسر عاطف یعقوب نے کہا کہ معدوم ہوتے جانوروں اور پرندوں کے تحفظ و بحالی کیلئے تمام مکاتب فکر اوراداروں کو آن بورڈ لینے کی ضرورت ہے ۔قبل ازیں ڈائریکٹر جنرل نے وائلڈلائف فوٹوگرافی کی نمائش کا بھی افتتاح کیا اور زیر نمائش فن پاروں کے فوٹو گرافرز نے انہیں تصاویر کے حوالے سے بریف کیا ۔بعدازاں انہوں نے ارتھ ڈے کے حوالے سے آگہی واک کی بھی قیادت کی جس میں اعزازی گیم وارڈن پنجاب بدرمنیر ، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے اساتذہ اور طلباو طالبات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔مزید زراعت کی خبریں
-
ساہیوال نسل کی گائے سب سے زیادہ دودھ دینے والے پالتو جانوروں میں پہلے نمبرپر آگئی
-
پاکستان بزنس فورم کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس
-
مشروم کی 150 اقسام ، ہزاروں لوگ مشروم کی ایکسپورٹ کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ کما رہے ہیں، ترجمان آری
-
پنجاب حکومت کا اگلے 2 سالوں کے دوران کاشتکاروں کو 60 فیصد سبسڈی پر 56 اقسام کے زرعی آلات فراہم کرنے کا فیصلہ
-
کماد کے کاشتکاروں کو فصل کی گوڈی اور نائٹروجن کھاد کی دوسری قسط ڈالنے کے بعد آبپاشی کی ہدایت
-
بہاریہ مکئی کو گڑوؤں اور کونپل کی مکھی سے بچانے کے لئے کاشتکاروں کومناسب دانہ دار زہرکے استعمال کامشورہ
-
کاشتکاروں سے 44 ہزار 783 میٹرک گندم کی خریداری کا ہدف مقررکیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ
-
فی 50 کلوگرام بیگ یوریا کی قیمت میں634روپے کا اضافہ
-
کپاس کی کاشت 15مئی سے 31مئی کے دوران مکمل کرنے کی ہدایت
-
پنجاب میں 40لاکھ ایکڑ پر کپاس کاشت کرنے کا ہدف مقرر
-
حکومت پنجاب کپاس کی پیداوار میں اضافہ کو اپنی اولین ترجیح کے طور پر لئے ہوئے ہے
-
کاشتکاربہاریہ سورج مکھی کی بہترین پیداوار کے لئے اچھے اگاؤ کاحامل بیج استعمال کر یں، محکمہ زراعت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.