پبلک لائبریریوں کو بہتر بنانے کے اقدامات، کونسل آف لائبریریز کا اجلاس
اجلاس میں کمشنر کراچی ،پروفیسر سحر انصاری ،برٹش کونسل اور دیگر لائبریریوں کے عملہ کی شر کت
پیر 22 اپریل 2019 18:43
(جاری ہے)
روٹری کلب نے ضلعی بلدیات کی لائبریریوں کو بہتر بنانے کے حوالہ سے ہر ممکنہ تعاون اور مدد کی یقین دہانی کرائی فیصلہ کیا گیا کہ شاہ بھٹائی لائبریری پرانا گولیمار اور شاہ فیصل کالونی لائبریری کی عمارتوں کی مرمت اور دیگر ضروریات کی بحالی میں ہر ممکنہ روٹری کلب تعاون کرے گا ۔
روٹری کلب لیاری لائبریری کی بحالی میں بھی مدد کرے گا لیاری لائبریری میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے نام سے ان کی یاد میں ایک گوشہ قائم کیا جائے گا روٹری کلب کے نمائندے فیض قدوائی نے اجلاس کو یہ بھی بتایا کہ جلد کراچی میں موبایل لائبریاں کام شروع کردیں گی پہلے مرحلہ میں کراچی مین روٹری کلب جاپان کے تعاون سے پانچ موبائل یونٹس قائم کئے جارہے ہیں جو جاپان سے روٹریرین یہ موبائل یونٹس اور کتابیں اپنے ہمراہ لا رہے ہیں جو اسکولوں اور مختلف علاقوں کے بچوں کو کہانیوں اور معلومات پر مشتمل دلچسپ کتابیں موبائل یونٹس میں دستیاب ہوں گی جو مقررہ اوقات اور مقررہ دنوں میں منصوبہ بندی کے ساتھ بچوں کی سہولت سے کتابیں فراہم کی جائیں گی انھوں نے کمشنر کو بتایا کہ پانچ مئی تک یہ موبائل یونٹس کراچی میں روٹری کلب کو فراہم کردئے جائیں گے ۔جو کونسل آف لائبریریز کی رہنمائی اور مشاورت سے خدمات کا آغاز کریں گی ۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز اپنے اپنے علاقوں میں ان اسکولوں اور علاقوں کا انتخابات کریں گے جہاں بچوں کو موبائل یونٹس کے ذریعے مطالعہ کے لئے کتابیں فراہم کی جائیں گی بچے ان موبایل یونٹس میں بیٹھ کر کتابیں پٹرھ سکیں گے اور یونٹ میں موجو د عملہ یا لائبریرین انھیں اپنی پسند کی کتابو ن کے انتخاب میں رہنمائی کرے گا۔ پروفیسر سحر انصاری نے اجلاس کو بتا یا کہ ان کی ذاتی لائبریری میں 35 ہزار سے زائد کتابیں ہیں جو وہ کسی پبلک لائبریری کو عطیہ کر نا چاہتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ شہر کراچی کے لئے ان کی جانب سے یہ کتابیں ان کی جانب سے تحفہ تصورکیا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کراچی،50لاکھ کی ڈکیتی کا ڈراپ سین، رقم جمع کروانے والا ہی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا
-
رواں سال غیر معمولی مون سون بارشیں ہونے کی پیشگوئی
-
وزیر اعلی پنجاب مریم نوازکاکچی آبادیوں میں ڈویلپمنٹ کااعلان، رہائشیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
-
مئی کو بانی پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا،شرجیل میمن
-
اتحاد کی طاقت سے ہم دہشت گردی کی لعنت کو مکمل طور پر ختم کر دیں گے، وزیر داخلہ محسن نقوی
-
2 انتہائی مطلوب دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
-
دو جاپانی کار کمپنیوں کا قیمتوں میں کمی نہ کرنے کا فیصلہ
-
سعودی وفد کا دورہ پاکستان ، 10 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط متوقع
-
نائلہ کیانی ہزاروں میٹر بلند 11 چوٹیاں سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بن گئیں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.