کینیڈا ، شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی

پیر 22 اپریل 2019 21:58

․وٹاوہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2019ء) کینیڈا کے صوبے کیوبیک میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کینیڈا کے صوبے کیوبیک میں بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی ، ایک ہزار سے زائد گھر پانی میں ڈوب گئیجبکہ سیلابی ریلے میں کار بہہ جانیسے ایک خاتون ہلاک ہو گئیں۔

(جاری ہے)

متاثرہ علاقوں میں لوگوں کی مدد کیلئے فوج طلب کرلی گئی ہے جبکہ صوبے کے دریاو?ں میں پانی کی سطح بھی بلند ہے۔پانی کو گھروں میں داخل ہونے سے روکنے کیلئے حفاظتی اقدامات کئے جا رہے ہیںجبکہ چھوٹی کشتیوں کے ذریعے متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو نکالا جا رہا ہے۔