دردانہ صدیقی کی کولمبو میں گرجاگھروں اور ہوٹلوں میں ہونے والے دھماکوں کی شدید مذمت

دنیا کو امن وسلامتی ،مذہبی رواداری اور احترام انسانیت کی ضرورت ہے، سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان

منگل 23 اپریل 2019 11:05

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان (حلقہ خواتین) دردانہ صدیقی نے سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں ایسٹر کے موقع پر گرجاگھروں اور ہوٹلوں میں ہونے والے دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو امن وسلامتی ،مذہبی رواداری اور احترام انسانیت کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

بے گناہ انسانوں کی ہلاکت کو کسی صورت میں بھی جائز قرار نہیں دیا جاسکتا۔

اسلام نے انسانی جان کی اہمیت کو کعبة اللہ سے بڑھ کر قرار دیا ہے ۔ کشمیر ہو یا فلسطین،نیوزی لینڈ ہو یا لندن دنیا کو جنونیت اور انتہا پسندی کا سامنا ہے۔دردانہ صدیقی نے دنیا بھر کی مسیحی برادری سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج دنیا کو اسلام کے امن و سلامتی کے الہامی پیغام کی ضرورت ہے جو سب کے تحفظ کا ضامن ہے۔