Live Updates

وزیر اعظم عمران خان عہدے سے ہٹائے بغیر مسئلہ حل نہیں ہوگا ،رانا ثناء اللہ

پارلیمنٹ میں قانون سازی تب ہو گی جب حکومت اپوزیشن کے ساتھ بیٹھے گی اور قانون سازی پر بات کرے گی، میڈیا سے گفتگو

منگل 23 اپریل 2019 14:53

وزیر اعظم عمران خان عہدے سے ہٹائے بغیر مسئلہ حل نہیں ہوگا ،رانا ثناء ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2019ء) پاکستان مسلم لیگ(ن )کے رہنما سابق وزیر صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان عہدے سے ہٹائے بغیر مسئلہ حل نہیں ہوگا ،پارلیمنٹ میں قانون سازی تب ہو گی جب حکومت اپوزیشن کے ساتھ بیٹھے گی اور قانون سازی پر بات کرے گی۔

(جاری ہے)

منگل کو یہاں پارلیمنٹ ہا ئو س کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دور ان ایک سوال پر رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ پارلیمنٹ میں قانون سازی تب ہو گی جب حکومت اپوزیشن کے ساتھ بیٹھے گی اور قانون سازی پر بات کرے گی ،حکومت تو اپوزیشن کے ساتھ بیٹھنے کو تیار نہیں ہے پھر کس طرح معاملات آگے چلیں گے۔

ایک اور سوال پر انہوںنے کہاکہ عمران خان کا صرف ایک ہی مقصد ہے کہ اپوزیشن کو ٹارگٹ کرنا ہے ۔ایک سوال کے جواب میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی کے اندر گروہ بندی کی وجہ یہ ہے کہ یہ کوئی ایک جماعت تو ہے نہیں ،اس میں سب کو اکٹھا کیا گیا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات