خیبرپختونخواحکومت کا پیسکوکی طرز پراپنی ٹرانسمیشن اینڈ ڈسٹری بیوشن کمپنی کے قیام کا فیصلہ
رواں سال صوبے کے 4پن بجلی گھروں سے پیداکردہ 74میگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کی جائیگی سالانہ 1.9بلین روپے کی آمدن ہوگی،پیہوربجلی گھر کی 18میگاواٹ بجلی صنعتی شعبے کو سستے داموں فروخت کی جائیگی،نثارمحمد خان کی زیرصدارت پیڈوبورڈ کا اجلاس
منگل 23 اپریل 2019 18:59
(جاری ہے)
اس سلسلے میں پختونخواانرجی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن (پیڈو)کا 30واں بورڈ آف ڈائریکٹرزکااجلاس زیرصدارت چیئرمین بورڈ صاحبزادہ نثارمحمد خان منعقدہوا۔
اجلاس میں سیکرٹری توانائی انجینئرسرفرازدرانی،ایڈیشنل سیکرٹری خزانہ اخترسعیدترک،ڈپٹی سیکرٹری ہوم اکمل خٹک،پیڈوچیف ایگزیکٹو انجینئربہادرشاہ،عبداللہ شاہ،فواداسحاق،ارباب خداداد،مصورشاہ،عبدالصدیق،ڈاکٹرحسن ناصراورجنرل منیجرہائیڈل انجینئرزاہداخترصابری نے شرکت کی۔ اجلاس میں محکمہ توانائی کے ذیلی ادارے پیڈوکے انتظامی امورپر سیر حاصل بحث کی گئی اورفیصلہ کیا گیاکہ آئندہ ایک دو روزمیں ایک سپیشل کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو ایک ماہ میں اپنی سفارشات مرتب کرکے بورڈ کو رپورٹ پیش کرے گی۔ اجلاس میں پیڈوکے آئندہ مالی سال کے اخراجات کے لئے بجٹ کی بھی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں ادارے کی سالانہ آڈٹ رپورٹس بروقت پیش نہ کرنے پربورڈ ممبران نے سخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئے متعلقہ افسران کو خبردارکیا کہ ماہ اگست تک تمام آڈٹ رپورٹس مرتب کرکے پیش کی جائیں۔ ادارے کے مستقل سربراہ پیڈوچیف ایگزیکٹوکی تقرری کاعمل فوری شروع کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔ صوبے کی اپنی ٹرانسمیشن اینڈڈسٹری بیوشن کمپنی کے قیام پرزوردیتے ہوئے معاملے کوٹیکنیکل کمیٹی میں زیرغورلاکررپورٹ پیش کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ۔اجلاس میں بتایا گیا کہ رواں سال درال خوڑسے 36.6میگاواٹ ،رانولیاسے 17میگاواٹ،پیہورسی18میگاواٹ اورمچئی بجلی گھروں سی2.6میگاواٹ پیداکردہ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کردی جائے گی۔اجلاس کے آخرمیں چیئرمین پیڈوبورڈنثارمحمد خان نے پیڈواوراسکے بورڈ کو مزید مضبوط بنانے اورتمام فیصلے میرٹ پر کرنے پرزوردیتے ہوئے سپیشل ریفارمز اینڈ ریسٹرکچرنگ کمیٹی تشکیل دینے کافیصلہ کیااورکہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوااورمشیرتوانائی کے ساتھ مشاورت کرکے ادارے کو صوبے کاموثرخودمختارادارہ بنایاجائے گا۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.