ّسکھر میں واپڈا کی ملی بھگت سے کنڈے ڈال کر بجلی چوری عام ہو چکی ہے ، جئے سندھ قومی محاذ
منگل 23 اپریل 2019 22:38
(جاری ہے)
غلام مصطفی پھلپوٹو کا مزید کہنا تھا کہ انتہائی افسوس کا مقام ہے کہ سیپکو کے افسران بجلی چوری کے خاتمے کیلئے بلند و بانگ دعوے کر رہے ہیں اور جن علاقوں میں ریکوری ہوتی ہے اور شہری بل بھی باقاعدگی سے ادا کرتے ان علاقوں میں سیپکو کے اہلکار و افسران آپریشن کر کے شہریوں کو بلاجواز حراساں کرتے ہیں، جبکہ سب ڈویژن ون کے علاقے میں ایس ڈی او اور ایل ایس نے سرے عام کنڈا سسٹم کے ذریعے بجلی فراہم کر رکھی ہے اس جانب کسی بھی افسر کی توجہ نہ دینا سمجھ سے بالاتر ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے متعدد مرتبہ سیپکو کے افسران و اہلکاروں کو بجلی چوری کی نشاندہی بھی کی جس پر سیپکو افسران نے کہا کہ یہ شخص میٹر پر بجلی چلاتا ہے، جبکہ حقیقت یہ ہے کہ اس کے اوپر سیپکو کے ایک لاکھ 78 ہزا روہے سے زائد واجب الادا ہیں اور وہ بل بھی نہیں بھرتے اس کے باوجود 4 ہزار روپے ماہانہ منتھلی کے عیوض بجلی کی فراہمی بل ادا کرنیوالے صارفین کے ساتھ ظلم و ناانصافی ہے، انہوں نے سیپکو چیف، ایس ای، ایکسیئن سے مطالبہ کیا کہ سب ڈویژن ون میں فوری طور پر کنڈا سسٹم کے ذریعے بجلی فراہم کرنے میں ملوث سیپکو افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائیں، بصورت دیگر ہم احتجاجی تحریک شروع کرینگے، جس کی تمام تر ذمہ داری سیپکو حکام پر عائد ہوگی۔ #مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.