سابق صدر آصف علی زرداری کا قریبی ساتھی اور بھٹو ہاؤس کا انچارج عدالت میں رو پڑا
غریب آدمی ہوں، وکیل کرنے کے بھی پیسے نہیں ہیں، نہیں جانتا کہ اکاؤنٹ میں اتنے پیسے کہاں سے آئے، ندیم بھٹو
عثمان خادم کمبوہ بدھ 24 اپریل 2019 00:35
(جاری ہے)
عبدلندیم بھٹو جعلی اکائونٹس سے رقم نکلوا کر بھٹو ہائوس کے اخراجات چلاتا تھا جبکہ اس کا بھائی جبار بھٹو محترمہبے نظیر بھٹو کا ذاتی فوٹو گرافر رہا ہے۔
ندیم بھٹو کے اکائونٹ میں اومنی گروپ او ردیگر گمنام اکائونٹس سے رقم منتقل ہوتی تھی جس سے نوڈیرو ہائوس کے ملازمین کی تنخواہیں و دیگر اخراجات سمیت رہنمائوں کے ہوائی ٹکٹس بھی خریدے جاتے تھے ۔ عبدالندیم بھٹو کابھائی جبار بھٹو محترمہ بے نظیر بھٹو کا ذاتی فوٹو گرافر تھا جسے محترمہ نے پہلی بار وزارت عظمٰی سنبھالنے کے بعد محکمہ اطلاعات سندھ میں نوکری دی جس کے بعد سے پورا خاندان وفادار ذاتی ملازمین کی حیثیت سے نوڈیرو میں بھٹو ہائوس کے معاملات چلا رہا ہے۔ اب گرفتاری کے بعد ندیم بھٹو عدالت میں روپڑا۔ ندیم بھٹو نے عدالت میں کہا کہ میں غریب آدمی ہوں اور میرے پاس وکیل کرنے کے بھی پیسے نہیں ہیں۔ ندیم بھٹو نے روتے ہوائے عدالت میں کہا کہ وہ نہیں جانتا کہ اکاؤنٹ میں اتنے پیسے کہاں سے آئے۔ جب عدالت نے استفسار کیا کہ نوڈیورو والے کہاں گئے ؟ کیا مشکل وقت میں آپ لوگوں کو پوچھنے والا کوئی نہیں ہے تو ندیم بھٹو نے کہا کہ ’ہم غریب لوگ ہیں، ہمیں کوئی نہیں پوچھتا‘۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں عسکریت پسندوں کے حملے، اپریل میں ستر ہلاکتیں
-
نیا قرض پروگرام، آئی ایم ایف کا پنشن پر ٹیکس اور ادائیگی کی مدت کم کرنے کا مطالبہ
-
تحریک عدم اعتماد کیخلاف رولنگ،قاسم سوری کو عدم حاضری پر تیسری مرتبہ طلبی کا نوٹس
-
عمران خان نے نئی نیب انکوائری میں طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا
-
ہم اپنی آئینی حدود کو بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
-
کینیڈین بینکوں میں جعل سازی کرنیوالے افراد کیخلاف مقدمات درج، بیشتر پاکستانی شامل
-
شہبازشریف کو سب سے زیادہ خطرے اپنے گھر والوں اور ان سے ہے جو لے کر آئے، فواد چوہدری
-
حکومت صوبے میں امن کی بحالی کیلئے سخت اقدامات کر رہی ہے،مراد علی شاہ
-
پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے کیلئے دشمن کوشش کر رہا ہے،محسن نقوی
-
وزیرِاعلیٰ پنجاب سے امریکی سفیر کی ملاقات
-
لاہور ہائیکورٹ کی پنجاب بھر کے ڈپٹی کمشنرز کو پولی تھین بیگز سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت
-
جب تک سب مل کر نہیں بیٹھیں گے سیاسی عدم استحکام رہے گا،رانا ثناءاللہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.