پلاسٹک میٹیریلز کی برآمدات میں نو ماہ کے دوران 57.37 فیصد اضافہ ہوا، شماریات بیورو

بدھ 24 اپریل 2019 15:05

پلاسٹک میٹیریلز کی برآمدات میں نو ماہ کے دوران 57.37 فیصد اضافہ ہوا، ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) رواں مالی سال 2018-19ء میں جولائی تا مارچ کے دوران پلاسٹک میٹیریلز کی ملکی برآمدات میں 57.37 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس)کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال 2017-18ء کے پہلے 9 ماہ کے دوران پلاسٹک میٹیریلز کی ملکی برآمدات ایک لاکھ 72ہزار 791میٹرک ٹن رہیں جن کی مالیت 20 ہزار 421 ملین روپے تھی جبکہ رواں مالی سال 2018-19ء کے پہلے 9 ماہ کے دوران پلاسٹک میٹیریلز کی ملکی برآمدات ایک لاکھ 92 ہزار 847 میٹرک ٹن تک بڑھ گئیں جن کی مجموعی مالیت 32 ہزار 136ملین روپے تک پہنچ گئی۔

اس طرح گزشتہ مالی سال 2017-18ء کے پہلے 9 ماہ کے مقابلہ میں رواں مالی سال 2018-19ء کے اسی عرصہ کے دوران پلاسٹک میٹیریلز کی ملکی برآمدات میں 11ہزار 715ملین روپے یعنی 57.37 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :