گلوبل چینل کینیڈا کے سی۔ ای اؤ لیاقت شکوری کا خلیجی ممالک کا دورہ

خلیجی ممالک میں موجود پاکستانیوں کے لیے کینیڈا میں بہتر تعلیمی مواقع موجود ہیں ۔ پاکستانیوں کو کینیڈا کے جدید ترین تعلیمی نظام سے فائدہ اٹھانا چاہے

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 24 اپریل 2019 16:40

گلوبل چینل کینیڈا کے سی۔ ای اؤ لیاقت شکوری کا خلیجی ممالک کا دورہ
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 اپریل2019ء،نمائندہ خصوصی،خرّم خان) خلیجی ممالک میں موجود پاکستانیوں کے لیے کینیڈا میں بہتر تعلیمی مواقع موجود ہیں ۔ پاکستانیوں کو کینیڈا کے جدید ترین تعلیمی نظام سے فائدہ اٹھانا چاہے . کینیڈا کا تعلیمی نظام دنیا کے بہترین نظاموں میں شمار ہوتا ہے .

کینیڈا کے تعلیمی ادارے دنیا بھر کے لوگوں کو معیاری تعلیم فراہم کر رہے ہیں .

پاکستان کی کمیونٹی کے اراکین کو کینیڈا کی ٹیکنیکل ایجوکیشن سے تربیت حاصل کر کے دنیا کی موشیات پر مثبت کردار ادا کر سکتے ہیں. ان خیالات کا اظھار گلوبل چینل کے سی ای اؤ لیاقت شکوری نے سعودی عرب ، بحرین اور کویت کے دورہ میں کیا . سعودی عرب میں نالج کور اور سکسیس اسکول کے دورہ کے دوران انتظامیہ سے ملاقات میں انہوں نے کلیر کہا کے کس طرح سے سعودی عرب کے تعلیمی ادارے کینیڈین اداروں سے سپورٹ حاصل کر سکتے ہیں .

لیاقت شکوری نے کہا کے پاکستان سے نکلنے کے بعد جدید تعلیمی نظام کا تجربہ حاصل کرنے کے بعد اب پاکستانی کمیونٹی کی خدمت کا وقت آ گیا ہے . کویت کے دورہ کے دوران لیاقت شکوری نے پارلیمنٹ کے ممبران ، یونیورسٹی کے پروفیسر ، اور دوسرے لوگوں سے ملاقات کی ، کویت یونیورسٹی کے پروفیسر جسم آل خدمان نے لیاقت شکوری کے جذبے کو سراہا اور دو طرفہ سپورٹ کی پیش کش ہوئی .

اس موقع پر لیاقت شکوری اور پروفیسر ندیم احمد بھٹی کو یادگاری تصاویر پیش کی گئی . پاکستان نیشنل انگلش اسکول کے دورہ کے دوران لیاقت شکوری نے اسکول کے اعلی تعلیمی میعار کو سراہا۔

(جاری ہے)

اسکول کے ڈائریکٹر ماجد اور عابد کے بنایا کے ان کا اسکول تعلیمی میعار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کیا لیاقت شکوری نے کہا کے پاکستانی نیشنل انگلش اسکول میں کویت کے بہترین استاذہ کی خدمات کو سراہا ۔ لیاقت شکوری اور پروفیسر ندیم احمد کے دورہ کویت کے اور کویت کی شمسجھی تنظیموں نے زوہرانا دیا .

جس میں پاکستان بزنس کونسل کویت کے صدر محمد عارف بٹ ، الحافظ کمپنی کے کردہ دھرتا اور کمپنی کے ڈائریکٹر حافظ محمد شببر ، ڈاکٹر تنظیم کے ممبر ،تجاری تنظیموں کے روہنما پاکستان اسکول کے پرنسپل اور ممتاز سماجھی سلیم سرل نے بھی شرکت کی۔