Live Updates

وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین سے قبل پاکستان اور چین کے درمیان یوتھ ایکسچینج پروگرام پر اتفاق طے پا گیا

عثمان ڈار کی چینی حکام سے ملاقات ،دونوں ممالک کا نوجوانوں کو پیشہ وارنہ تربیت و مہارت فراہم کرنے کیلئے معاہدے کرنے کا فیصلہ

بدھ 24 اپریل 2019 17:31

وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین سے قبل پاکستان اور چین کے درمیان یوتھ ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) وزیر اعظم عمران خان کے دورہ چین سے قبل پاکستان اور چین کے درمیان یوتھ ایکسچینج پروگرام پر اتفاق طے پا گیا ۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کے گزشتہ دورے کے دوران کئے گئے فیصلوں پر عمل درآمد شروع ہوگیا ہے اور اس سلسلے میں پاکستان اور چین کے درمیان یوتھ ایکسچینج پروگرام پر اتفاق طے پا گیا۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے وفد کے ہمراہ آل چائینہ یوتھ فیڈریشن کی چیئر پرسن ’’وینگ ہانگیان‘‘سے ملاقات کی ۔وفد میں چاروں صوبوں، آزاد کشمیر و گلت بلتستان کے یوتھ منسٹرز بھی شامل تھے ۔دونوں ممالک نے نوجوانوں کو پیشہ وارنہ تربیت و مہارت فراہم کرنے کیلئے معاہدے کرنے کا فیصلہ کیا ،معاہدے کے تحت پاکستان اور چین کے درمیان یوتھ کمیونیکیشن کمیٹی قائم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی اور سکل ڈویلپمنٹ پرواگرام شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا ۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہاکہ چین سکل ڈویلپمنٹ کے تحت نوجوانوں کو پروفیشنل ٹریننگ فراہم کریگا۔انہوںنے کہاکہ نوجوانوان کو با اختیار دیکھنا وزیراعظم کا ویژن ہے۔انہوںنے کہاکہ نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے منصبوں میں مختلف ممالک کا تعاون حاصل کر لیا ہے۔

انہوںنے کہاکہ چین اور ملائشیاء کے ساتھ یوتھ ایکسچینج پروگرامز کے معاہدے حتمی مراحل میں ہیں۔انہوںنے کہاکہ حتمی منظوری کے لئے معاہدے وفاقی کابینہ میں پیش کئے جائیں گے۔انہوںنے کہاکہ پاکستانی نوجوانوں کے بے پناہ ٹیلنٹ کو ضائع ہونے سے بچائیں گے،وزیر اعظم نے ایسٹر کے تہوار پر دہشتگرد حملوں کی شدید مذمت کی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات