قومی انڈر 19کرکٹ ٹیم کے دورہ سائوتھ افریقہ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا‘میچز 19جون سے 7جولائی تک کھیلے جائیں گے

بدھ 24 اپریل 2019 18:18

قومی انڈر 19کرکٹ ٹیم کے دورہ سائوتھ افریقہ کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا‘میچز ..
لاہور۔24 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 2020ء میں ہونے والے انڈر 19ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلہ میں قومی انڈر 19کرکٹ ٹیم کے دورہ سائوتھ افریقہ کے شیڈول کا اعلان کردیا۔ ٹیم سائوتھ افریقہ کیخلاف ساتھ ون ڈے میچز کی سیریزکھیلے گی ۔ یہ میچز 19جون سے 7جولائی تک جنوبی افریقہ میں ہونگے جبکہ انڈر 19ورلڈ کپ بھی جنوبی افریقہ میں 17جنوری سے 9 فروری 2020ء سے شروع ہوگا ۔

(جاری ہے)

پی سی بی کے ترجمان سمیع الحسن برنی کے مطابق قومی انڈر 19کرکٹ ٹیم جنوبی افریقہ کی انڈر 19ٹیم کیخلاف پہلا ون ڈے میچ 22جون، دوسرا 25جون ،تیسرا 27جون ،چوتھا 30جون ،پانچواں دو جولائی ،چھٹا پانچ جولائی اور ساتواں 7جولائی کو ہوگا۔پی سی بی کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز ذاکر خان کا کہنا ہے کہ مذکورہ دورہ سے انڈر 19ٹیم کو ورلڈ کپ کی تیاریوں میں مدد ملے گی اور پاکستان ٹیم کو مستقبل کے سٹارز کھلاڑی ملیں گے۔