Live Updates

جنوبی کوریا نے پاکستان کو 50کروڑ ڈالر قرضہ دینے کا اعلان کر دیا

جنوبی کوریا پاکستان کو طویل مدتی اور آسان اقساط پر قرضہ دے گا

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 24 اپریل 2019 20:15

جنوبی کوریا نے پاکستان کو 50کروڑ ڈالر قرضہ دینے کا اعلان کر دیا
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل2019ء) جنوبی کوریا نے پاکستان کو 50 کروڑ ڈالرز کا قرضہ دنے کا اعلان کیا ہے۔ پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان اس حوالے سے معاہدہ طے ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جنوبی کوریا سے 50 کروڑ ڈالر کا قرضہ لینے کے لیے پاکستان نے معاہدہ کر لیا۔ اس معاہدے کے تحت جنوبی کوریا پاکستان کو پچاس کروڑ ڈالر کا قرضہ دے گا۔

جنوبی کوریا کے سفیر اور سیکریٹری اکنامک افیئرز نور احمد نے قرضے کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں۔معاہدے پر دستخت کی تقریب میں مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ موجود تھے۔ جنوبی کوریا نے یہ قرضہ پاکستان کو طویل مدتی اور آسان شرائط پر دیا ہے۔ جنوبی کوریا کی جانب سے دیے جانے ولے قرضے کی رقممواصلات، زراعت، صحت، آئی ٹی اور توانائی کے شعبوں پر خرچ کی جائے گی۔

(جاری ہے)

جنوبی کوریا نے پاکستان کے ریلوے کے محکمے میں سرمایہ کاری میں دل چسپی کا اظہار کیا ہے۔ جنوبی کوریا کے سفیر نے پاکستان میں سیاحت کے شعبے پر اعتماد ظاہر کیا ہے۔ اس سے پہلے رواں سال کے دوران 17 جنوری کو وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے جنوبی کوریا کے سفیر سے ملاقات کی تھی جس میں جنوبی کوریا میں کام کرنے والے پاکستانیوں کے کوٹے میں اضافے پر بھی اتفاق کیا گیا تھا۔

وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہا تھا کہ 2018میں 700 پاکستانی کام کرنے کے لیے جنوبی کوریا گئے تھے لیکن اس سال اس تعداد کو بڑھانے پر کام کیا جا رہا ہےاور پاکستانیوں کے لیے بیرونِ ممالک میں کام کے زیادہ سے زیادہ مواقع پیدا کیے جا رہے ہیں۔                                                                                                                                                             
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات