رائے ونڈ ‘بجلی چوروں کا میٹر ریڈر پر قاتلانہ حملہ ،لیسکو حکام نے اندارج مقدمہ کیلئے درخواست دیدی

جمعرات 25 اپریل 2019 00:03

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2019ء) بجلی چوروں کا میٹر ریڈر پر قاتلانہ حملہ ،بجلی چوروں کا ڈنڈے سوٹوں سے وار سے میٹر ریڈر شوکت علی شدید زخمی،لیسکو حکام نے اندارج مقدمہ کیلئے درخواست دیدی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق چیف ایگزیکٹو لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ کی ہدایات پرایکسین لیسکو رائے ونڈ رانا عابد دلشاد کی ہدایات پر بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کے دوران جیا بگا سب ڈویژن کے علاقہ جھلار میواتیاں پر میٹر چیک کررہے تھے کہ وہاں کے رہائشی بجلی چوروں نثار احمد،محمد جمیل اور دین محمد نے ساتھیوں کے ہمراہ میٹر ریڈر شوکت علی پر دھاوا بول دیا اور آہنی چھرے اور ڈنڈے سوٹو ں سے مسلح ہو کر میٹر ریڈر شوکت علی کو لہو لہان کردیا حملے کیوجہ سے میٹر ریڈر شوکت علی کی دائیں ٹانگ پر شدید زخم آئے جس کو ابتدائی طبی امداد کے لئے جنرل ہسپتال لاہور میں داخل کروادیا گیا ہے اوراندراج مقدمہ کے لئے تھانہ کاہنہ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے ادھر ایکسین رانا عابد دلشاد ایس ڈی اومحسن وقار اور سٹاف رائے ونڈ ڈویژن کا بجلی چوروں کے خلاف بھر پور آپریشن جاری رکھنے کا عزم کرتے ہوئے کہا ہے کہ آخری بجلی چور کی گرفتاری تک آپریشن جاری رکھا جائے گا۔