Live Updates

جہانگیرترین نے 11 سے زائد ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتیں

مسائل وزیر اعظم عمران خان تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی ہے. گفتگو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 25 اپریل 2019 13:55

جہانگیرترین نے 11 سے زائد ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتیں
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 25 اپریل۔2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین نے 11 سے زائد ارکان قومی اسمبلی سے ملاقاتیں کیں اور ان کے حلقوں سے متعلق مسائل وزیر اعظم عمران خان تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی ہے. تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین کے سیاسی رابطوں اورملاقاتوں میں تیزی آگئی ، جہانگیر ترین نے 24 گھنٹے کے دوران 11 سے زائد ارکان قومی اسمبلی نے ملاقاتیں کیں.

جہانگیر ترین سے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری اور کراچی سے تحریک انصاف کے ایم این اے عبدالشکور شاد نے ملاقات کی جبکہ کرم ایجنسی سے ایم ایم اے کے منیر خان اورکزئی بھی ان سے ملے.

(جاری ہے)

تحریک انصاف ارکان قومی اسمبلی ابراہیم خان، عبد الغفار وٹو، فیض کموکا، راجہ ریاض ،رضانصراللہ گھمن اور جاوید وڑائچ سے بھی جہانگیر ترین نے ملاقات کی جبکہ جی ڈی اے کے غوث بخش مہر اور آزاد ایم این اے اسلم بھوتانی سے ملے.

ارکان قومی اسمبلی سے ملاقات کے دوران سیاسی صورت حال اور حکومتی امورپر تبادلہ خیال کیا گیاجہانگیر ترین نے ارکان قومی اسمبلی کے حلقوں سے متعلق مسائل وزیر اعظم عمران خان تک پہنچانے کی یقین دہانی کرائی. یاد رہے چند روز قبل سینئر رہنما جہانگیر ترین نے مختلف صوبائی وزراءسے ملاقاتیں کیں تھیں ، صوبائی وزراءمیں وزیر جنگلات سبطین خان، وزیر کمیونی کیشن سردار آصف نکئی، وزیر بیت المال اجمل چیمہ، وزیر حکمت عملی و پیشہ ورانہ امور حسین جہانیاں گردیزی شامل تھے. جہانگیر ترین کا کہنا تھا حکومت کوعام آدمی کے مسائل کا احساس ہے اور ان مسائل کو حل کرنے کیلئےتمام وسائل بروئے لائیں گے‘خیال رہے جہانگیر ترین وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر اہم ذمہ داریاں سرانجام دے رہے ہیں.
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات