قوی احتساب بیورو ملک سے بد عنوانی کے مکمل خاتمے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے، ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان محمد عا بد جاوید

جمعرات 25 اپریل 2019 16:01

قوی احتساب بیورو ملک سے بد عنوانی کے مکمل خاتمے کے لئے تمام وسائل بروئے ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) مختلف سرکاری محکموں میں غیر قانونی بھرتیوں ،سرکاری اراضی ،فنڈز ، اور ترقیاتی اسکیمز میں مبینہ خردبرد کی شکایات، ڈی جی نیب بلوچستان نے فوری کارروائی کے احکامات جاری کر دیئے۔سرکاری فنڈز اور وسائل کی لوٹ مار میں ملوث عناصر کو ان کی کرنی کا جوابدہ بنایا جائے گا،سرکاری فنڈز کا صحیح مصرف بلوچستان کی حقیقی ترقی کا ضامن ہے ۔

کرپشن کے خاتمے کے لئے بلا امتیاز کاروائیاں کا سلسلہ جاری رہے گا۔یہ بات ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان محمد عا بد جاوید نے نیب آفس میں منعقدہ کھلی کچہری میں شکایات کنندگان سے گفتگوکے دوران کہی۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں سے لوگوں کی کثیر تعداد نے ڈی جی نیب کے روبرو پیش ہو کر بدعنوانی سے متعلق شکایات بمعہ دستاویزی ثبوت درج کروائیں۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر جنرل نیب بلوچستان نے سرکاری محکموں میں غیر قانونی بھرتیوں ،عوام الناس کی فلاح و بہبودکے منصوبوں ،سرکاری ترقیاتی اسکیمات میں مبینہ کرپشن سے متعلق شکایات پر فوری کاروائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے سائلین کو کرپٹ عناصر کے خلاف بے لاگ کاروائیوں کی یقین دہانی کروائی۔ڈی جی نیب بلوچستان نے اس موقع پرکہا کہ قوی احتساب بیورو ملک سے بد عنوانی کے مکمل خاتمے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے، بدعنوانی ایک ایسا کلنک کا ٹیکہ ہے جس نے ہمارے اسلامی معاشرے کی اعلیٰ اقدار ،خوبصورت روایات اور حسن کو گہنا دیا ہے، ترقی یافتہ ممالک کی صفوں میں شامل ہونے کے لئے ہمیں کرپشن کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانا ہو گا۔

بلوچستان اعلیٰ روایات کے امین لوگوں کی سرزمین ہے، مہمان نوازی اور ایمان داری مجموعی طور پر یہاں کے لوگوں کا شیوہ رہا ہے۔ کرپٹ عناصر پیسے کی حرس میںیہاں کی روایات کے حسن کو مانند نہیں کر سکتے۔ قبل ازیں ڈی جی نیب بلوچستان نے شکایات سیل کو کھلی کچہری میں ملنے والی شکایات پر فوری کاروائی اور پیش رفت سے آگاہ کرنے کے احکامات جاری کیئے۔

متعلقہ عنوان :